کانگریس نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن(ڈی ڈی سی اے) میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملہ پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پھر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب وقفہ صفر اورا وقفہ سوال نہیں ہوسکا اور ایوان کی
کارروائی اس دوران چار مرتبہ ملتوی کرنی پڑی۔
پہلی بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد چیرمین حامد انصاری نے ایوان میں وقفہ سوال شروع کرنے کی کوشش کی تو کانگریس کے اراکین ’وزیر خزانہ استعفی دو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ان کی کرسی کے سامنے آگئے